لوئردیر ، خوا تین کا مر دوں کے ہمراہ غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈ نگ کیخلا ف مظاہر ہ ، شدید گرمی سے ضلعی رہنماء جے یو آئی حاجی عباس جاں بحق

منگل 6 جون 2017 19:38

لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) لوئردیر کے علاقہ وادی تالاش میں پہلی مر تبہ خوا تین نے مر دوں کے ہمراہ غیر اعلا نیہ طو یل تر ین لوڈ شیڈ نگ کے خلا ف مظاہر ہ کیا اور دیر پشاور مین شاہراہ کو دو گھنٹے تک بند کئے ر کھا ،مظا ہرے میں مو جو د تالاش قو می اصلا حی جر گہ کے سابق صدر اور جے یو آئی کے ضلعی راہنماحاجی عباس خان شدید گر می اور حبس کے با عث جاں بحق ہو گئے ،زیار ت تالاش میں واپڈ ا آفس کے سامنے جمع سینکڑوں مظا ہر ین مطا لبہ کر رہے تھے کہ طو یل تر ین لو ڈ شیڈ نگ اور کم وولٹیج کے با عث علاقہ میں واٹر سپلا ئی سکیمں بند پڑی ہے ،روزہ دار خوا تین کئی کلو میٹر دور پیدل سحری اور افطاری کے لے پا نی لا نے پر مجبور ہے ،جبکہ مساجد میں وضوء کا پا نی نا پید ہو نے سے نمازیوں کو شد ید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ،مظا ہر ین نے الزام لگایا کہ واپڈ احکام کی ملی بھگت سے بجلی بر ف خانو ں ،فیکٹریوں اور کر ش مشینوں کو سپلا ئی ہو رہی جبکہ صا ر فین شدید گر می میں بجلی کے لئے تر س گئے ہے ۔

(جاری ہے)

مظا ہر ے کے با عث طویل تر ین ٹریفک جام اور دشد ید گر می کی و جہ سے گا ڑیوں میں موجو د خوا تین اور بچوں کی حالت غیر ہو گئی ،جبکہ مظاہرین سے مخا طب قومی مشر حاجی عباس خان انتقال کر گئے ،جس کے باعث علاقہ میں سو گ کی کیفیت برقرار ہے ،بعد ازاں مظاہرین کے سا تھ اسسٹنٹ کمشنر عبیدا للہ خٹک اور واپڈا حکام کی جانب سے وولٹیج کو بر قرار ر کھنے اور لو ڈ شیڈ نگ کادورانیہ کم سے کم کر نے حوالے سے تحر یر ی معاہدہ طے پا جا نے کے بعد مظا ہر ین منتشر ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں