تالاش ،اسسٹنٹ کمشنر کے قصا بوں کی دوکانوں پر اچانک چھاپے ، گرانفروشی کرنے والے 10 قصاب گرفتار

اگر کوئی دوکاندار کسی سے زیادہ ریٹ وصول کرے یا ناقص چیز دے تو فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع کریں،اسسٹنٹ کمشنر لعل قلعہ جمال الدین

جمعہ 2 جون 2017 21:00

تالاش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2017ء)دیر لوئیر میدان کمبڑ بازار میں اسسٹنٹ کمشنر لعل قلعہ جمال الدین نے قصابوں کی دوکانوں پر اچانک چھاپے مار کر متعدد قصابوں کو گرانفروشی،ناقص صفائی رکھنے والوں کی خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے 10 قصابوں کو گر فتار کر کے جیل بھیج دیا ، اسسٹنٹ کمشنر لعل قلعہ جمال الدین خان کا کہنا تھا کہ عوام کی طرف سے بار بار شکایات آنے پر قصابوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی قصاب ماہ رمضان میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے اور سرکاری نرخنامہ سے تجاوز کرکے من مانی ریٹ وصول کر ہے ہیں جبکہ صفائی کا خیال نہیں رکھتے، انہوں نے کہاکہ کسی کو یہ اجازت نہیں کہ وہ سرکاری ریٹ سے بڑھ کر عوام سے زیادہ پیسے وصول کرے،رمضان ایک مقدس مہینہ ہے جس کا احترام سب مسلمانوں پر فرض ہے،رمضان میں ہر کسی کو چایئے کہ وہ اپنے کاروبار جائز طور پر چلائے اور حرام اور منافع خوری سے باز آئے،انہوں نے کہا کہ میں نے کمبڑ اور میدان کے گرد نواح علاقوں میں مانیٹرنگ خفیہ ٹیمیں مقرر کی ہیں جو ہر چیز کی ریٹ ،ناقص صفائی رکھنے والوں کی نشاندہی کرتی ہیں پھر میں خود جاکر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتا ہوں،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی دوکاندار کسی سے زیادہ ریٹ وصول کرے یا ناقص چیز دے تو فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع کریں ،اگر انتظامیہ سے تعاو،ْن جاری رکھا گیا تو کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں کریگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کی خلاف سلسلہ جاری رہیگا، جرم کے مرتکب قرار پانے والوں کو جرمانہ کیا جائیگا اور ساتھ ہی جیل بھیج دیا جائیگا۔کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر بازار کا دورہ کیا جائے تا کہ کوئی گرانفروشی نہ کر سکے،

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں