لوئر دیر میںپاک آرمی کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں واک کاانعقاد

بدھ 31 مئی 2017 13:08

لوئر دیر میںپاک آرمی کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں واک کاانعقاد
لوئردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء) لوئردیرمیں پاک آرمی یونٹ 82 ایس پی کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک واک منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں افراد بشمول سکول کے طلبہ کے ساتھ ساتھ کرنل کامران، میجر وقار، کیپٹن عمر اور پاک آرمی کے جوانوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

واک چکدرہ پریس کلب سے شروع ہو کر میلہ گراونڈ پر ختم ہوئی،واک کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر منشیات کے خلاف نعرے درج تھے ۔

منشیات ایک لعنت اور اس سے نجات حاصل کرنا آج کی اہم ضرورت ہی. اس موقع پر کرنل کامران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ادینزئی میں امن و امان ہے اورمختلف مقامات پر تعمیری کام بھی جاری ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں مکمل طور امن قائم ہے اور زندگی رواں دواں ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی و، اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی شاہ جمیل اور ایس ایچ او چکدرہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں