ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے بھارتی جاسوسوں کا راستہ روکنا ضروری ہے، کلبھوشن کو نام نہاد عالمی عدالت کی خواہش پر چھوڑ دیا گیا تو ملکی سلامتی خطرات میں گھر ی رہے گی، اقوام متحدہ کشمیر وفلسطین کے قتل عام پر 70سال سے گونگی بہری بنی ہوئی ہے اور بھارتی جاسوس کیلئے فوراًًجاگ اٹھی ہے ،ملاکنڈ اور دیر کی ترقی کیلئے میگاپراجیکٹ منصوبوں پر کام جاری ہے، عوام کو جلد تاجکستان اور دیگر ریاستوں تک تجارت کیلئے ایک روٹ ملے گا
امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق کا لوئر دیر میں گرڈ سٹیشن اور جندول میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر خطاب
منگل 23 مئی 2017 23:51
(جاری ہے)
جلسہ سے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان، رکن صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری اورسیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی امیر العظیم نے بھی خطاب کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے آئے روز اپنے تخریب کار بھیجتا رہتاہے ۔
کلبھوشن کی گرفتاری کو حکومت او ر ادارے بڑی کامیابی قرار دے رہے تھے مگر اقوام متحدہ جو مسلمانوں کے معاملے میں ہمیشہ سوتی رہتی ہے ، کی ایک نام نہاد عدالت کے حکم پر پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے والے دشمن کے جاسوس کو چھوڑ ا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کلبھوشن کو فوری طور پر پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ کسی بھارتی جاسوس کو بارڈر کراس کرنے کی جرأت نہ ہو ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بجٹ کے نام پر ملکی معاملات میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی پالیسیاں لانچ کی جاتی ہیں اور صہیونی مالیاتی ادارے طے کرتے ہیں کہ پاکستان کو تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں کیا خرچ کرناہے اور سود کی مد میں ہمیں کتنا واپس کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بجلی ، گیس اور تیل کی قیمتیں آئی ایم ایف سے پوچھ کر مقرر کی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام سال بھر مہنگائی کی بھٹی میں جلتے رہتے ہیں اور حکمران پیسہ اکٹھا کر کے ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کا سودادا کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بزدل حکمرانوں نے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بنادیا ہے مگر پاکستان کے غیور عوام اور شیر دل نوجوان اپنے عزت و وقار کی خاطر جان دینا جانتے ہیں ہم عزت کی زندگی اور عزت کی موت چاہتے ہیں ہم کسی عالمی اسٹیبلشمنٹ کے غلام نہیں ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی عالمی اسلامی تحریکوں کی مدر تنظیم ہے اور نہ صرف عالم اسلام بلکہ ہم غیر مسلم ممالک میں بھی دعوت و تبلیغ کا کام کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے چاہنے والے لاکھوں لوگ دنیا کے ہر ملک میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک جمہوریت نہیں بلکہ چند بچے جمہوروں کا ٹولہ ہے جو سامراج کی ڈگڈی پر ناچ رہاہے ۔ ان بچے جمہوروں کے قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے لگانے والے بالکے جب کوئی مصیبت پڑتی ہے تو ایسے غائب ہوتے ہیں کہ ڈھونڈنے سے نہیں ملتے۔متعلقہ عنوان :
دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دیر لوئر،لعل قلعہ میدان جبگءی میں زمینی تنازعہ پر لڑائی، فائرنگ. ایک ہلاک چھ زخمی
ڈی سی دیر لوئرکا ڈرائیونگ لائسنس دفتر کا دورہ
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
ملاکنڈ یونیورسٹی میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد
محکمہ خوراک دیر لوئر ،سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹے فروخت کرنے پر 8 نانبائیوں کو جرمانے
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر فوڈ عملہ کا تیمرگرہ بازار کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کا اقلیتی برادری کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
دیر لوئر ضلعی انتظامیہ کا روٹی کے تندوروں کا معائنہ
ڈی سی دیر لوئر نے بلامبٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
اے سی ثمرباغ نے ثمرباغ برساتی نالے سے غیر قانونی تجاوزات ہٹا د یئے
ڈی سی دیر لوئر نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ہیلتھ کی چھٹیاں منسوخ کردیں
دیر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری