شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں پاکستان آرمی اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے سپورٹس گالا کا انعقاد

پیر 22 مئی 2017 23:20

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں پاکستان آرمی اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے سپورٹس گالا کا انعقاد ہوا جسکی افتتاحی تقریب میں پاک آرمی کے کرنل محمد الیاس نے مہمان خصوصی کے حیثیت سے شرکت کی جبکہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شرینگل تنویرشاہ ،میجر عاصم ، ڈی ایس پی شرینگل شاہ بخت خان ،ایڈمنسٹریشن آفیسر نثار خان ، علاقہ عمائدین ،فیکلٹی ممبرز، ایڈمنسٹریشن سٹاپ اور سٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سپورٹس گالا میں کرکٹ،والی بال ،فٹ بال،رسہ کشی اور ایتھلیٹکس کے مقابلے ہونگے۔سپورٹس گالا پانچ روز تک جاری رہیگا۔سپورٹس گالا میں واڑی ، دیر اور پاک آرمی کے کھلاڑی حصہ لینگے۔یونیورسٹی ترجمان روحیل نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے محدود وسائیل میں ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے بہترین انتظامات کی ہیں میڈیکل سٹاپ چوبیس گھنٹے گروانڈ میں موجود ہوتی ہیں جبکہ آنے والے تمام معزز مہمانوں کیلئے قیام وطعام کا بہترین انتظام کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

گراونڈ میں یونیورسٹی کے منجمنٹ ساینسز اور جیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے جانب سے مختلف قسم کے سٹالز لگائے گئے ہیں جسمیں تمام مہمانوں نے خوب دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے یونیورسٹی نہ صرف امن کا پیغام پھیلائیگی بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کریگی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں