گرین اینڈ کلین پشاور کا میرا ابتدائی نعرہ نہ صرف بہت مشہور ہوا بلکہ عملی طورپر جامہ بھی پہنایا، سینئرصوبائی وزیر عنایت اللہ خان

گرین اینڈ کلین دیرکا افتتاح کرکے خوشی ہورہی ہیں، ہمیں اپنے دیر کو مکمل طورپر صاف ستھرا بنانا ہوگا جس کیلئے صرف ٹی ایم اے نہیں بلکہ عوام بھی اپنا بھرپورکردار ادا کرے دیرٹاون کے ترقی پر رواں سال کے آخر تک ایک ارب سے زائد رقم کی جارہی ہے، ٹی ایم اے دیر کو دو سوزوکی گاڑیوں اور ایک ٹریکٹر کی چابی بھی حوالے کیا گیا،تقریب سے خطاب

پیر 22 مئی 2017 23:20

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) سینئرصوبائی وزیر و بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا کہ گرین اینڈ کلین پشاور کا میرا ابتدائی نعرہ نہ صرف بہت مشہور ہوا بلکہ عملی طورپر جامہ بھی پہنایا ۔اس لئے آج گرین اینڈ کلین دیرکا افتتاح کرکے خوشی ہورہی ہیں۔ ہمیں اپنے دیر کو مکمل طورپر صاف ستھرا بنانا ہوگا جس کیلئے صرف ٹی ایم اے نہیں بلکہ عوام بھی اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔

دیرٹاون کے ترقی پر رواں سال کے آخر تک ایک ارب سے زائد رقم کی جارہی ہے۔ ٹی ایم اے دیر کو دو سوزوکی گاڑیوں اور ایک ٹریکٹر کی چابی بھی حوالے کیا گیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹی ایم اے میں گرین اینڈ کلین دیرکے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ ،ضلع ناظم صاحبزادہ طارق اللہ ،تحصیل ناظم میرمخزن الدین ،ڈی سی محمدعثمان محسود اور دیرسکاوٹ کے کمانڈنٹ کرنل الیاس بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

عنایت اللہ نے کہا کہ تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھیں یہ صرف حکومت اور ٹی ایم اے صفائی کا کام نہیں کرسکتا جس میں عوام کی بھرپورتعاون درکار ہوگی تب ہم دیر کو حققی معنوں گرین اینڈ کلین بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے جس طرح پشاور کو بہت حد صاف ستھرا شہربنایا جس کی تمام سیاسی جماعتوں نے سراہا بھی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عوام میں آگہی بیدار کرناضروری ہے ۔

تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سے جس حد تک ممکن ہوسکی ٹی ایم اے دیر کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ سنٹیشن سٹاف کی تعداد دیرمیں بہت کم ہے تحصیل ناظم دیراور تیحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن اس بارے رپورٹ بنا کر ہمیں بھیجے تو ہم اس پر کاروائی کرکے سٹاف کی کمی کو پورا کریں گے تاکہ مزکورہ سٹاف دیرشہرکی صفائی میں اپنا بھرپورکرداد ادا کرسکے۔

جبکہ دیرٹاون کی ترقی پر اب تک پچاس کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں ۔اور 2018کے الیکشن تک کل ارب 20کروڑ روپے لگائے جائیں گے ۔ایم این اے طارق اللہ نے کہا کہ دیر کے لوگ باشعور لوگ ہے جو دیرکو ترقیافتہ بنانے والوں کی پہنچان کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ آمیر مقام جو آصل میں بے مقام ہوچکاہے کس حیثیت میں ہمارے ترقیاتی کاموں پراپنا تختیاں اورفتتاح کروارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس روز دیر سے ہم بھی بریکوٹ سوات کی طرح بھگا سکتے تھے لیکن ہم نے مہمان کی حیثیت ایسا نہیں کیا جبکہ دوسری جانب پھر لوگوں کو کہتے کہ ہم دیرمیں ترقیاتی کام کرانا چاہتے تھے لیکن ہمیں نہیں چھوڑا تاکہ ان کو یہ بہانا بھی مل سکے ۔

ضلع نظام صاحبزادہ فصیح اللہ ، ڈپٹی کمشنر محمدعثمان محسود، میرمخزن الدین نے کہا کہ ہم دیر کے آگے لے جانے اور اسے ایک ماڈل ضلع بنانے میں تمام رکاوٹیں درو کریں گے ۔فصیح اللہ نے کہا کہ کہ ضلع میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہرقسم سہولیات سیاحوں کو فراہمی کے ساتھ ضلع کے تمام تحصیلوں میں یادگار بنائیں گے جبکہ اخگرام کے مقام دیربالا کے انٹری پر باب دیر کا بہترین منومنٹ بھی بنائے جائے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مین شاہراہ کے ساتھ دریائے پنچکوڑہ پر اہم مقامات پر سیاحوں کے بیٹھنے اور انجوائی کیلئے بہترین سپاٹ بنانے کا بھی پروگرام ہے لیکن سیاحت کے فروغ ہمارے لوگوں کا کردار بہت اہم ہے اور ہرآنے والے سیاح اور مہمانوں کو سہولیات اور عزت دینا ہوگا۔

جبکہ آخر میں صوبائی وزیر نے ٹی ایم اے دیر تحصیل ناظم مخزن الدین اور ٹی ایم او بادشاہ زادہ کو دو سوزوکی گاڑیوں اور ایک ٹریکٹر کی چابی بھی حوالے کیا گیا۔ جبکہ ڈی سی،ایم این اے ،کرنل الیاس اور صحافیوں کو تحصیل ناظم مخزن الدین نے قرآن پاک کے تحفے بھی دئیے ۔۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں