نوازلیگ کے بے مقام کبھی مشرف اور کبھی نوازشریف کے گود میں بیٹھنے والے امیرمقام کا اب پتہ نہیں کہ وہ کونسے سمندر میں کود پڑیں گے ‘امیر مقام کو شرم آنا چاہے کیونکہ وہ سواتی عوام کے مسترد کردہ اور غیرمنتخب شخص ہے ‘وہ کس حیثیت سے آکر دیرمیں اعلانات اور منصوبوں کے افتتاح کررہے ہیں

قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ کی پریس کانفرنس

جمعہ 19 مئی 2017 19:09

ٍُدیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ورکن قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ نوازلیگ کے بے مقام کبھی مشرف اور کبھی نوازشریف کے گود میں بیٹھنے والے آمیرمقام کا اب پتہ نہیں کہ وہ کونسے سمندر میں کود پڑیں گے الے آمیر مقام کو شرم آنا چاہے کیونکہ وہ سواتی عوام کے مسترد کردہ اور غیرمنتخب شخص ہے وہ کس حیثیت سے آکر دیرمیں اعلانات اور منصوبوں کے افتتاح کررہے ہیں ۔

وہ تو اب سوات کے عوام میں افتتاح خان کے نام سے مشہور ہے۔ ان خیالات کا اظہار طارق اللہ نے دیرمیں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ آمیربے مقام کے غیرنامناسب رویے کے خلاف میں قومی اسمبلی میں باقاعدہ طورپر پروویلج موشن پیش کرکے بات کروں گا کیونکہ نے جمعرات کو دیر کس حیثیت سے اعلانات اور پراجیکٹ کے افتتاح کئے ہیں انہوں نے کہا کہ اخگرام تا دیر مین شاہراہ ہم نے پہلے ہی مکمل کرکے اس کا افتتاح کیا ہے جبکہ بجلی کی فیڈر اور گرڈسٹیشن کو آپ گریڈیشن کی منظوری لی ہے اور اس پر کام بھی جاری ہے لیکن اگر آمیرمقام مردے گھوڑے کی سیاست ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ الگ بات اور انکی مرضی ہے لیکن عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے وہ ہمارے کاموں پر تختی اور افتتاح کا ڈھونگ نہ رچائے کہ آمیرمقام میں اتنی جرآت ہوتی تو جلسے میں باضابطہ طورپر گیس منصوبے کا عملی طورپر اعلان کرتے لیکن ایسے باتیں کرکے شرم آنی چاہئے جس میں دور تک کوئی حقیقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ سوات کے عوام کا مسترد شخص ہے وہ کس منہ سے دیرمیں اعلانات کررہے ہیں اور اب سوات میں عوام میں وہ افتتاح خان کے نام سے مشہور ہے ۔ جو کبھی مشرف اور کبھی نوازشریف کے گود میں پڑا ہے اور اب پتہ نہیں کہ وہ کونسی سمند ر میں گود پڑیں گے۔ان کوشرم آنا چاہئے کہ وہ ایسا جرآت نہ کرے جوکل انہوں نے کیا لہذا میں اس کا پرزور مزمت کرتا ہوں اور قومی اسمبلی کے فلور پر باقاعدہ طورپر آمیرمقام کے ان حرکتوں کھل کربات کروں گا۔

ٹھیک ہے وہ فیڈرل حکومت اپنے باب کاجاگیر فروخت نہیں کرتے نہیں کرتے کہ آکر لوگوں کو اعلانات کرے لیکن حق یہ ہے کہ جس کا حلقہ ہوں اور منتخب ہوں انکا حق بنتا ہے کہ وہ افتتاح کرے کیونکہ ہم نے پہلے سڑک ،بجلی فیڈر اور گرڈسٹیشن کا افتتاح کیا تھا لیکن شرم کی بات ہے کہ صوبائی حکومت کے نصب کردہ سٹریٹ لائٹس کے بارے بھی آمیرمقام نے لوگوں سے کہا کہ سٹریٹ کو ہم نے منظور کیا ہے۔ اپنے لوگوں کو خوش کرنے کیلئے ایسے غیر ضروری باتوں اور کاموں کے افتتاح نہیں کرناچاہئے کیونکہ ہم نے پہلے ہی ان منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں