مخالفین 2018الیکشن تک انتظارکریں پھر کارکردگی کی بنیاد پرڈٹ مقابلہ کریں گے،امیر مقام

لواری ٹنل منصوبہ کا جولائی میں افتتاح کیا جائیگا ، وزیراعظم نے سی پیک منصوبے کے تحت دیراورچترال کا شامل کیا ہے جس سے علاقے میں خوشحالی آئیگی، دیرسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب

جمعرات 18 مئی 2017 23:15

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) وزیراعظم کے مشیراور صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن امیرمقام نے کہا کہ میرے قائدنواز شریف اور انکے جانثار جہاں بھی پہنچتے ہیں شہرہو یا پہاڑ وہاں پر تبدیلی نظرآرہی ہیں اب تبدیلی کو کوئی مائی کالعل نہیں روک سکتا۔ مخالفین 2018الیکشن تک انتظارکریں پھر کارکردگی کی بنیاد پرڈٹ مقابلہ کریں گے۔

لواری ٹنل منصوبہ کا جولائی میں افتتاح کیا جائیگا جبکہ وزیراعظم نے سی پیک منصوبے کے تحت دیراورچترال کا شامل کیا ہے جس سے علاقے میں خوشحالی آئیگی۔ صوبائی حکومت کے منصوبوں پرہم نہیں تو مرکزی حکومت پر کس طرح صوبائی حکومت کے لوگ افتتاح کرسکتے ہیں جو منصوبے جس کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر مسلم لیگ ن آمیرمقام نے دیرسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع ضلع صدر محمدنثارخان وردگ ،صوبائی نائب صدر ملک جہانزیب اور ایم پی اے ثوبیہ خان سمیت دیگر قائدین بھی موجودتھے ۔انہوں نے کہا عمران خان اور سراج الحق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کرنے سے پہلے سے پہلے اپنی کارکردگی دکھائیں کہ آپ نے دیر کے عوام کیلئے کیا کچھ کیا ہے دیرکے موجودہ سڑک کو چترال تک بشمول ملاکنڈ ٹنل پر توسیع دیکر ایگزیم بنک کے تعاون سے 17ارب روپے مزید خرچ کئے جائیں گے۔

لیکن جو جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو نظر نہیں آرہی ہیں۔ چکدرہ سے دیرتک 88کلومیٹر روڈ پر 78کروڑ روپے سے مکمل کرنے کے بعد اسکا افتتاح کیا جبکہ دیرٹاون سے لواری ٹنل تک سڑک کے توسیع کا سروے این ایچ اے حکام فورہی کریں تاکہ اس پرجلد کام شروع کیا جاسکے۔ آمیرمقام نے کہا کہ میرے سیاست کا مقصد عوام کا خدمت کرنا ہے لیکن عمران خان اور انکے اتحادی آج یہاں تقریر کررہے ہوتے تو گالیاں سنتے لیکن ہم ایسا نہیں کرتے ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلانات کو عملی جامہ پنانے کیلئے آیا ہوں آمیر مقام نے کہا کہ آج میں نے دو بڑے گرڈ اسٹیشن چکیاتن دیر اور واڑی پر جو کہ یہاں کے عوام کیلئے بڑے منصوبے ہے جس سے اب چار ارب روپے لاگت آئے گی ۔

جبکہ گلگت،چترال ،دیر اور چکدرہ تک سڑک سی پیک میں متبادل روٹ کے طور پرشامل کیا گیا ہے جو اس علاقے گیم چنجر ثابت ہوگا اور یہاں پر خوشحالی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں