آصف زر داری سے پی پی لوئر دیر کے صدرکی ملاقات ، نواب زادہ محمود زیب نے پار ٹی اُ مور سے متعلق تفصیلی بر یفنگ دی

منگل 16 مئی 2017 22:26

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زر داری سے پیپلز پار ٹی دیر لوئر کے صدر نواب زادہ محمود زیب خان کی پشاور میں ملاقات کی اور پار ٹی اُ مور حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی ،جس پر آصف علی زرداری نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سابق صو با ئی وزیر اور پیپلز پار ٹی دیر لویر کے صدر نواب زادہ محمود زیب خان نے گزشتہ ہفتہ پار ٹی راہنما ظاہر شاہ بھا ئی جان کی چو تھی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام میں ہزاروں کار کنوں اور اس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضاء گیلانی کی شر کت حوالے سے آگاہ کیا ،محمود زیب خان نے سابق صد ر زرداری کو گزشتہ دو ماہ کے دوران پار ٹی کی ضلعی صدرات کار کردگی اور تنظیمی اُ مور سے اگاہ کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر سا بق صدر مملکت نے واضح کیا کہ اُ ن کی دلی خواہش تھی کہ و ہ بذات خود ظاہر شاہ بھا ئی جان کے برسی میں شرکت کر تے تاہم بعض گزیر و جو ہات کی بنا ء پر وہ اس میں شر یک نہ ہو سکے ،انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد دیر لویر کا دورہ کر ینگے۔انہوں نے کا میاب جلسہ عام کے انعقاد پر محمود ز یب اور اُ ن کی پوری ٹیم کو مبار کباد دی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں