ڈرگ ایکٹ ترمیم کے بعد لوئردیرمیں میڈیکل سٹورز کی شٹرڈاؤن ہڑتال

منگل 16 مئی 2017 17:59

لوئردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء)صوبائی حکومت کی جانب سے ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کے بعد لوئردیرمیں تمام میڈیکل سٹورز کی شٹرڈاؤن ہڑتال،مریضوںکوسخت مشکلات کاسامنا،تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے میڈیکل سٹورچلانے کیلئے تجربہ کاراورمیڈیکل شعبہ سے وابستہ اہل لوگ ہونے کابل پاس کیاتھاتاہم لوئردیرمیں تمام میڈیکل سٹور مالکان نے یہ ترمیم مستردکرتے ہوئے منگل کے روز چکدرہ سمیت ضلع کے دیگرعلاقوں میں شٹرڈائون ہڑتال کی جس کے باعث مریضوں کوسخت مشکلات سامناکرناپڑا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں