پرائیویٹ تعلیمی ادارے 19مئی کوبندکرنے کااعلان

منگل 16 مئی 2017 15:07

لوئردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء)صوبائی حکومت کے ریگولرٹی اتھارٹی بل کے خلاف پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریگولیرٹی اتھارٹی بل میں قابل اعتراض نکات کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کاعزم کااظہارکیاہے،مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں 19اور20مئی کوضلع بھرکے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بندکرنے کااعلان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک لوئردیرکے زیراہتما ڈسٹرکٹ پریس کبل تیمرگرہ کے سامنے صوبائی حکومت کے ریگولیرٹی اتھارٹی بل کے خلاف درجنوں پرائیویٹ سکولز پرنسپل نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرز اٹھارکھے تھے جس پرریگولیٹری اتھارٹی بل نامنظوراورصوبائی حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے خلاف ظالمانہ اقدامات اٹھانے سے باز رہے ۔مظاہرین کی قیادت پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک لوئردیرکے صدرعبدالودود،ضلعی نائب صدرسردارعلی،جنرل سیکرٹری فرمان الدین ،گل اسلام ،جاویدخان ،اخترگل اورسلیمان شاہدکررہے تھے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں