تیمرگرہ :دیر لو یر میں بے روزگاری کی شر ح اپنے انتہاکو پہنچ گئی

میٹرک کی بجا ئے ایم اے ،ایم ایس سی اور گریجویٹ نوجوانوں کی بڑی تعداد درخواستیں جمع کرانے پہنچ گئی لیویز کانسٹیل کی50پوسٹوں کے لئی13ہزار سے زاید اُ میدواروں نے درخواستیں جمع کرادی ، ہزار وں کی تعداد میں درخواستیں جمع ہو نے پر ڈی سی دفتر کا عملہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا

جمعرات 11 مئی 2017 22:14

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) دیر لو یر میں بے روزگاری کی شر ح اپنے انتہاکو پہنچ گئی ،لیویز کانسٹیل کی50پوسٹوں کے لئی13ہزار سے زاید اُ میدواروں نے درخواستیں جمع کرادی ، ہزار وں کی تعداد میں درخواستیں جمع ہو نے پر ڈی سی دفتر کا عملہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ دنوں اخبارات میں دیرلیویز میں کانسٹیبل کی 50 خا لی اسامیوں پر بھرتی کے لے میٹرک پاس اُ میدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ،تاہم میٹرک کی بجا ئے ایم اے ،ایم ایس سی اور گریجویٹ نوجوانوں کی بڑی تعداد درخواستیں جمع کرانے پہنچ گئی،13ہزار 775اُ میدوار اب تک درخواستیں جمع کرا چکے ہیں ،بیشتر اُ میدواروں نے فورس میں اپنی بھر تی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اراکین اسمبلی ،وزراء اور ناظمین کے سفارشی خطوط درخواستوں کے ہمراہ جمع کراوائی ہے ،دوسری جانب کمانڈ نٹ دیر لیو یز /کمانڈ نٹ دیر لیویز عطاء الر حمن نے دو ٹوک موقف اختیار کر تے ہو ئے واضح کیا ہے کہ لیویز فورس بھرتی میں کسی قسم کی سفار ش اور بے ضابطگی قبول نہیں اور تمام اسامیوں کو خالصتا میرٹ اور تحریر ی و جسمانی ٹسٹ پاس کرنے والوں کو انٹرویو کے لئے بلایا جا ئیگا ،دریں اثنا ء ہزاروں درخواستوں کے پلندے دیکھ کر ڈی سی دفتر کا عملہ چکراکر رہ گیا ہے ،دفتری ذا یع کے مطابق مذکورہ تمام درخواستوں کو تر تیب د ینے کے لے صر ف تین افراد پر مشتمل عملہ ہے ، عملے کی کمی مذکورہ درخواستوں پر عمل کو تر تیب د ینے کے لئے لمبا عرصہ درکا ر ہو گا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں