دیر بالا,ایپکا کا مرکزی اور صوبائی قیادت کے کال پر 25مئی کے اسلام آباد میں دھرنے کے مکمل حمایت کا اعلان

جمعرات 11 مئی 2017 21:04

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) ایپکا دیر بالا نے مرکزی اور صوبائی قیادت کے کال پر 25مئی کے اسلام آباد میں دھرنے کے مکمل حمایت کا اعلان کیا حکمران طبقہ ملازمین کو محض وعدوں پر نہ ورغلائے ، ان خیالات کا اظہار حاجی نصرت غفور صدر ایپکا دیر بالا نے اخباری نمائندوں کیساتھ ایک ملاقات میں کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرکاری ملازمین مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اور حکمرانوں کو اپنی کرسی کی فکر لگی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اس ملک کا واحد طبقہ ہے جو کہ 100%ٹیکس آدا کرتے ہیں لیکن یہ طبقہ حکومت ظلم و زیادتی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ ایپکا وہ واحد تنظیم ہے جو بلا تفریق تمام سرکاری ملازمین کے حقوق کی پاسداری کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے طوفان نے کلرکس برادری بشمول تمام سرکاری ملازمین کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ ہم نے بار بار حکمرانوں کی توجہ اس طرف دلائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے ۔ اس 25مئی کو اسلام آباد کے دھرنے کے علاوہ ہمارے ساتھ اور کوئی راستہ نہیں بچا ۔ اس دھرنے میں دیر بالا کے تمام سرکاری ملازمین بھرپور شرکت کرینگے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں