پیپلز پارٹی کا جلسہ ،ْ کارکنوں کی اسٹیج کی جانب بڑھنے کی کوشش ،ْپولیس کا لاٹھی چارج

اتوار 7 مئی 2017 20:10

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے دور ان کارکنوں کی جانب سے خاردار تاریں عبور کر کے اسٹیج کی جانب سے بڑھنے کی کوشش کے دور ان پولیس کو لاٹھی چارج کر نا پڑا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے میں بدنظمی عروج پر رہی، کارکنوں نے خاردار تار عبور کرکے اسٹیج کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تاہم اس دور ان پولیس کو بے قابو جیالوں کو روکنے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا ۔ یاد رہے کہ جلسے سے پی پی پی شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو خطاب کرنا تھا تاہم سیکیوریٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ان کی شرکت منسوخ کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں