جب وزیر اعظم 19 ویں گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہونگے تو پارلیمنٹ کی خود مختاری کہاں جائیگی یوسف رضا گیلانی

عمران خان کو کہا تھا کہ اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں نہ دو، موجودہ حکمران 65 سال سے اوپر کے ہیں ،ْنہ عدالت میں فریق بنے اور نہ ہی جے آئی ٹی میں بن رہے ہیں ،ْمستقبل بلاول بھٹو کا ہے ،ْپختونوں کے بلاک کیے گئے شناختی کارڈزبحال کیے جائیں ،ْجلسے سے خطاب

اتوار 7 مئی 2017 20:10

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جب وزیر اعظم 19 ویں گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہونگے تو پارلیمنٹ کی خود مختاری کہاں جائیگی عمران خان کو کہا تھا کہ اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں نہ دو، موجودہ حکمران 65 سال سے اوپر کے ہیں ،ْنہ عدالت میں فریق بنے اور نہ ہی جے آئی ٹی میں بن رہے ہیں ،ْمستقبل بلاول بھٹو کا ہے ،ْپختونوں کے بلاک کیے گئے شناختی کارڈزبحال کیے جائیں۔

اتوار کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نہ عدالت میں فریق بنے اور نہ ہی جے آئی ٹی میں بن رہے ہیں، وزیراعظم نوازشریف 19گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہوں گے تو پارلیمنٹ کی خود مختاری کہاں جائے گی انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف سے جے آئی ٹی کے سوالات پارلیمنٹ کے وقارکے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

تمام ادارے پارلیمنٹ کے ماتحت ہیں، سب کو ساتھ لے کرچلناہی جمہوریت کا اصل حسن ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو ختم سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جن پختونوں کے آئی ڈی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں وہ فی الفور بحال کئے جائیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کا خزانہ لوٹنے والوں کا محاسبہ کیا جائے سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پی پی پی رہنما کا کہناتھا کہ شہادت پیپلزپارٹی کا نظریہ حیات ہے،ہمارے شہید دلوں میں زندہ ہیں ،ْپیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کاخیال رکھا،انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کیا جائے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ غریب عوام کیلئے آواز اٹھائی۔سابق وزیراعظم نے کہا حکومت کی غلط پالیسیوں سے لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری عروج پر ہے سابق وزیراعظم نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ، پارلیمنٹ کو بالادست بنایا انہوںنے کہاکہ مجھے نااہل کیا گیا ،ْ 5سال بھی گزر گئے ہم اداروں کا تصادم نہیں چاہتے تھے ۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ہمارے ساتھ بیٹھ کر الیکشن ریفارمز میں حصہ لیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں اب تمام صوبوں میں موجود ہیں،پارٹی سربراہ بلاول بھٹو زرداری ہی نوجوانوں کے لیڈر ہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں