جے آئی ٹی بننے سے پارلیمنٹ کی بالادستی متاثر ہوئی ہے ، یوسف رضا گیلانی

جے آئی ٹی وزیراعظم سے سوالات کرے گی تو پارلیمنٹ کے وقار کیخلاف ہوگا مجھے خط نہ لکھنے کی یاداش میں نااہل کیا گیا پیپلزپارٹی تمام صوبوں میں موجود ہے، سابق وزیراعظم

اتوار 7 مئی 2017 19:40

لاہر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2017ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے وزیراعظم سے سوالات کرنا پارلیمنٹ کے وقار کے خلاف ہے، جے آئی ٹی بننے سے پارلیمنٹ کی بالادستی متاثر ہوئی ہے، پیپلزپارٹی جے آئی ٹی کے خلاف ہے، تمام مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چائیں، اتوار کے روز لوہر دیر مین میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عدالتی جے آئی ٹی میں پیپلزپارٹی حصہ دار نہیں ہے، وزیراعظم سے جے آئی ٹی کے سوالات پارلیمنٹ کے وقار کے خلاف ہے، جے آئی ٹی بننے سے پارلیمنٹ کی بالادستی متاثر ہوئی، تمام ادارے پارلیمنٹ کے ماتحت ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے خط نہ لکھنے کی یاداش میں نااہل کیا گیا پیپلزپارٹی تمام صوبوں میں موجود ہے، بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے لیڈر ہیں، پیپلزپارٹی تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے، سب کا ساتھ ملکر چلنا جمہوریت کا حسن ہے۔

وقار)

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں