وزیراعظم 19گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہوں گے تو پارلیمنٹ کی بالادستی کہاں جائے گی ، جو سمجھتے ہیں پیپلزپارٹی ختم ہوگئی وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، کوئی جماعت پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بنا سکتے گی ، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر نوجوانوں کیلئے روزگار لائے گی ، ہم عوام کا ساتھ دیں گے اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ، پختونوں کے بلاک کئے گئے شناختی کارڈ بحال کئے جائیں ، فاٹا کو فی الفور خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب

اتوار 7 مئی 2017 17:20

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم 19گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہوں گے تو پارلیمنٹ کی بالادستی کہاں جائے گی ، جو سمجھتے ہیں پیپلزپارٹی ختم ہوگی وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، کوئی جماعت پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بنا سکتے گی ، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر نوجوانوں کیلئے روزگار لائے گی ، ہم عوام کا ساتھ دیں گے اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ، پختونوں کے بلاک کئے گئے شناختی کارڈ بحال کئے جائیں ، فاٹا کو فی الفور خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے ۔

اتور کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پختونوں کے بلاک کئے گئے شناختی کارڈ بحال کئے جائیں ، ہم نے ہمشیہ عدلیہ اور قانون کا احترام کیا، ہم نے پارلیمنٹ کو بالادست بنایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا وہ وقت بھی گزر گیا ، پانچ سال گزرگئے ، ہم نے نااہلی کا فیصلہ تسلیم کر لیا، ہم اداروں کا تصادم نہیں چاہتے تھے ۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم 19گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہوں گے تو پارلیمنٹ کی بالادست کہاں جائے گی ، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر نوجوانوں کیلئے روزگار لائے گی ، جوسمجھتے ہیں پیپلزپارٹی ختم ہوگی وہ احمقوں کی جنگ میں ہیں ،بھٹو خاندان نے قوم کی خاطر قربانی دی مگر سمجھوتہ نہیں کیا ۔ کوئی جماعت پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بنا سکے گی ، ہم عوام کا ساتھ دیں گے اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کو فی الفور خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں