لوئردیرمیں وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق،14زخمی

ہفتہ 6 مئی 2017 21:41

لوئردیرمیں وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق،14زخمی
لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2017ء) اسبز میں وین کھائی میں گرنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لوئردیر کے علاقے اسبز کے قریب وین تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی اسبنز سے چکدرہ جارہی تھی، لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ زخمیوں کوبٹ خیلہ اورچکدرہ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں