لوئر دیر ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 2افراد جاں بحق، 2افراد زخمی

ہفتہ 6 مئی 2017 18:23

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2017ء) لوئر دیر کے علاقہ اسبنڑ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جان بحق جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق ضلع لوئر دیر کے دور افتادہ علاقہ اسبنڑ شوڑشنگ میں سواریوں کی بھری ڈاٹسن گہری کھائی میں گرنے کے سبب دو افراد جان بحق جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے ، مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری علاج کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال چکدرہ اور ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال بٹخیلہ منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں