لوئر دیر ،ْ مسافر وین کھائی میں جاگری ،ْ دوبچوں سمیت چار افراد جاں بحق ،ْ چودہ زخمی

ہفتہ 6 مئی 2017 13:47

لوئر دیر ،ْ مسافر وین کھائی میں جاگری ،ْ دوبچوں سمیت چار افراد جاں بحق ،ْ چودہ زخمی
لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء) لوئردیر کے علاقے اسبند میں مسافر وین کھائی میں جاگری،حادثے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسبند کے مقام پر تیزرفتارمسافر وین بے قابو ہوکرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے،جاں بحق افراد میں عثمان،امانت،رحیم داد اور عثمان شامل ہیں۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی لوگوں نے ہسپتال منتقل کردیا ،ْڈاکٹرز کے مطابق دس زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں