قیام پاکستان سے قبل دیر بالا کی رہائشی لاپتہ خاتون لاہور سے اپنے ابائی علاقہ گورکوہی عشیرئی درہ پہنچ گئی

جمعہ 5 مئی 2017 21:02

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2017ء) قیام پاکستان سے قبل دیر بالا کی رہائشی لاپتہ خاتون لاہور سے اپنے ابائی علاقہ گورکوہی عشیرئی درہ پہنچ گئی ابائی علاقہ پہنچنے پر خاندان کے افراد نے انکا پرتپاک استقبال کیا اورخوشی میں مٹھائیاں تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق دیر کی رہائشی خاتون جہان سلطان جو قیام پاکستان کے وقت لاپتہ ہوئی تھی اور سوشل میڈیاکے زریعے پتہ چلاتھاکہ وہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننتناگ موجود ہے اور وہ گزشتہ روزمقبوضہ کشمیر سے واہگہ بارڈر کے زریعے لاہور پہنچی تھی جمعرات کے علی الصبح اپنے بیٹے،بیٹی اور نواسے کے ہمرا لاہور سے آبائی علاقہ پہنچے جہاں پر خاندان کے افراد نے انکا پرجوش استقبال کیا اورمٹھائیاں بانٹ دئے اس موقع پر اسکے بھائی ظلام خان نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ اسکی بہن قیام پاکستان کے وقت چھ سال کی عمر میں لاپتہ ہوئی تھی اور انکا ملنا اور پاکستان آنا قدرت کی خصوصی مہربانی ہے انکے یہاں آنے سے بچے،بوڑھے،عورتیں اورسب خاندان والے بہت خوش ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ لاپتہ افراد کو ملانے والے مرکزی کردار تیمرگرہ کے رہائشی اکرام ہمدرد نے کہا کہ انہوں نے یہ سب کچھ ایک مسلمان اور انسانی ہمدردی کے بنیاد پر کیا ہے اور اسکے لئے اسے چار ماہ محنت کرنا پڑی لیکن وہ کافی خوش ہے کہ اسے محنت کا صلہ مل گیااور ایک لاپتہ خاندان کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا دیاخاتون کے نواسے حارث نے کہا کہ وہ یہاں آکر اپنے دادی کے خاندان سے ملکر کافی خوش ہے اور وہ خصوصی طور پر اکرام ہمدرد کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں ہمیں ملانے میں مدد دی اور ہماری دادی کابڑا ارمان پورا کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں