لوئردیر:گھرمیں دستی بم دھماکا،ماں بیٹی جاں بحق،باپ اور2بچےزخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 مئی 2017 18:03

لوئردیر:گھرمیں دستی بم دھماکا،ماں بیٹی جاں بحق،باپ اور2بچےزخمی ہوگئے
لوئردیر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔05مئی2017ء) : نہا گدرامیں گھرمیں دستی بم کے دھماکے میں ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ باپ اور 2بچے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق لوئردیرکے علاقے نہاگدرامیں بچے باہرپڑاہوادستی بم اٹھاکرگھرلے گئے تووہ پھٹ گیا۔ جس کے نتیجہ میں ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں،جبکہ باپ اور بچے شدیدزخمی ہوگئے۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ پولیس نے دستی بم دھماکے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے گردونواح کے علاقے میں ملزمان کیخلاف سرچ آپریشن بھی شروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں