تیمرگرہ ، پرنسپل کے نامناسب رویہ کے خلاف ای ڈی او محکمہ تعلیم دیر لوئر کو شکایت کرنے پر پرنسپل نے سات کلاس فور ملازمین کو سکول سے نکال دیا

ملازمین سراپا احتجاج بن گئے، ضلع بھرہڑتال کی دھمکی دید ی

بدھ 3 مئی 2017 22:40

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء) گورنمنٹ ہائیرسکنڈری سکول مانیال میدان کے پرنسپل کے نامناسب رویہ کے خلاف ای ڈی او محکمہ تعلیم دیر لوئر کو شکایت کرنے پر پرنسپل نے سات کلاس فور ملازمین کو سکول سے نکال دیا اور آئندہ کیلئے سکول نہ آنے کا پیغام دیا جسکی وجہ سے کلاس فور ملازمین سراپا احتجاج بن گئے اور کلاس فور ملازمین نے ضلع بھرہڑتال کی دھمکی دید ی اس سلسلے میںگورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول مانیال میدان کے کلاس فور ملازمین فیض الاحد،یعقوب خان ،جوہر علی خان ،عجب خان،محمد نبی خان ،رحمت اللہ،دولت خان نے بتایا کہ گزشتہ دنوںایک کلاس فور ملازم سے سکول کے ایک معمولی کام میں تھوری کوتاہی ہوئی تھی جس پر پرنسپل آگ بگولہ ہوگئے اور سکول اسمبلی کے دوران جسمیں اساتذہ اور طلباء اور ہمارے بیٹے ورشتہ دار بھی موجود تھے تما م کلاس فور ملازمین کو کی نہ صرف بے عزتی بلکہ کلاس فور ملازمین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے انہوں نے کہا کہ پرنسپل کے اس رویہ کیخلاف جب کلاس فور ملازمین نے ڈی ای او محکمہ تعلیم دیرلوئرکو تحریری شکایت کی تو پرنسپل نے سات کلاس فور ملازمین کو سکول سے نکالتے ہوئے کلاس فور ملازمین کو واضح جواب دیا کہ آیندہ کیلئے سکول آنے کی زحمت نہ کریں کلاس فور ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرنسپل کے اس اقدام کی فوری نوٹس لے بصور ت دیگر ضلع بھر کے کلاس فور ملازمین ہڑتال پر مجبور ہونگے۔

۔۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں