ڈی سی دیر لویر عطاء لر حمٰن کا تحصیل میدان میں تر قیا تی منصو بوںکا اچانک معائنہ

کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہو نے والے مرخنی رابطہ پل کی نا قص تعمیر پر اظہار بر ہمی

بدھ 3 مئی 2017 20:59

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء)ڈی سی دیر لویر عطاء لر حمٰن کا تحصیل میدان میں تر قیا تی منصو بوںکا اچانک معائنہ ،7کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہو نے والے مرخنی رابطہ پل کی نا قص تعمیر پر اظہار بر ہمی ،ذ مہ داروں کے خلا ف کاراوائی کا حکم ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ دیر لیو یز عطاء لر حمٰن نے ڈسٹر کٹ فنانس آفیسر روئیدار علی،ممبر ضلعی کونسل عبداللہ شاہ کے ہمراہ دور آفتادہ علاقہ میدان یو نین کونسل بشگرام کے نوا حی دیہات خٹ کلے اور با غ میں 30لاکھ کی لا گت سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ کے مالی تعاون سے مکمل ہو نے والے دو رابطہ سڑ کوں کا معاینہ کیااور کام پر اطمینان کا اظہار کیا ،ڈی سی عطاء لر حمٰن نے محکمہ سی این ڈبلیو کے زیر نگرانی7کروڑ ر وپے کی خطیر لا گت سے تعمیر ہو نے والے رابطہ سڑ ک میں ناقص میٹر یل کے استعمال پر سخت بر ہمی کااظہار اور ذمہ داروں کے خلا ف کاروائی کا حکم دیا ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فلا ح و بہود کے جاری منصوبوں کو اعلی میٹریل کے سا تھ مقررہ مد ت کے دوران مکمل کیا جا ئے ،ناقص میٹر یل استعمال کر نے والے اور کسی قسم کی بے ضا بطگی کے حا مل ذ مہ داروں کے خلا ف حسب ضا بطہ کاروائی عمل میں لائی جا ئیگی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں