دیر بالا ،ْمسافر بس کھائی میں گر گئی ،ْ 14افراد جاں بحق ،ْ متعدد زخمی

بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری ،ْ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو نکالا علاقے میں چند دنوں سے بارش ہورہی ہے ،ْ سڑکوں پر پانی کی وجہ سے پھسلن تھی جو ممکنہ طور پر حادثے کا سبب بنی ،ْعینی شاہدین

اتوار 30 اپریل 2017 13:30

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2017ء) دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب مسافر بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق لواری ٹاپ کے قریب مسافروں سے بھری بس جو دیر بالا سے چترال جا رہی تھی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11افراد موقع پر جاں بحق ،ْمتعدد زخمی ہیں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین زخمی دم توڑ گئے عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو کے موثر انتظامات نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،ْ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فہید اللہ خان نے تصدیق کی کہ حادثے میں 14 مسافر جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ مسافر وین راولپنڈی سے چترال جارہی تھی جب وہ لواری ٹاپ کے قریب آسمانی موڑ کے مقام پر کھائی میں جاگری۔عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں گزشتہ چند دنوں سے بارش ہورہی ہے جس کے بعد سڑکوں پر پانی کی وجہ سے پھسلن تھی جو ممکنہ طور پر حادثے کا سبب بنی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں