دیربالا، مسافر وین کے کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق،16زخمی

مسافر وین اسلام آباد سے چترال جا رہی تھی، مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ،زخمیوں کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ، عمران خان اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں کا ٹریفک حادثے میں ہونیوالی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار

اتوار 30 اپریل 2017 11:50

دیربالا/پشاور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب چترال جانے والی مسافر وین کے کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے،مسافر وین اسلام آباد سے چترال جا رہی تھی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کرڈی ایچ کیوہسپتال دیربالا اور تیمرگرہ منتقل کیا ،ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں نے ٹریفک حادثے میں ہونیوالی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔

اتوار کو پولیس کے مطابق دیربالا میں لواری ٹاپ پر مسافروین خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 12 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مسافر وین اسلام آباد سے چترال جا رہی تھی کہ حادثے کا شکارہو گئی۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کرڈی ایچ کیوہسپتال دیربالا اور تیمرگرہ منتقل کیا اورہسپتال میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہرکیا جا رہا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں نے ٹریفک حادثے میں ہونیوالی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں