ابتدائی خبر)

لواری ٹاپ کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 10افرادجاں بحق، متعدد زخمی

اتوار 30 اپریل 2017 11:10

دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2017ء) دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 10افرادجاں بحق ا ور متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لواری ٹاپ کے قریب مسافروں سے بھری بس جو دیر بالا سے چترال جا رہی تھی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کرنے کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں