دیربالا باچاکلے میں داخلہ مہم کے حوالے سے آگاہی واک

جمعرات 27 اپریل 2017 12:43

دیربالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء)گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول باچاکلے ہاتن درہ دیربالاکے زیراہتمام داخلہ مہم کے حوالے سے آگاہی واک کی گئی، واک میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسردیربالا معین الدین خٹک، ڈپٹی ڈی ای اوحافظ نوراللہ،پرنسپل ہائرسیکنڈری سکول باچاکلے محمدابراہیم ،غریب شکوری ،علاقائی مشران ،مختلف پرائمری سکولوں کے اساتذہ کرام طلباء اوروالدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی ،اس موقع پرشرکاء نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پرتعلیم کے فروغ کے بارے میں نعرے در ج تھے ۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معین الدین خٹک نے کہاکہ محکمہ تعلیم علاقے میں تعلیم کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں