کروڑوں روپے کا آمدن دینے والا جنرل بس سٹینڈ کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے ، مولانا محمد نبی شاہ

بدھ 26 اپریل 2017 19:14

تیمر گرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) جمعیت علما اسلام تحصیل تیمر گرہ کے آمیر مولانا محمد نبی شاہ نے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کا آمدن دینے والا جنرل بس سٹینڈ تیمر گرہ میں سہو لتوں کا فقدان اور جنرل بس سٹینڈ تیمر گرہ کھنڈرات میں تبدیل ہو گیاہے اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ تیمر گرہ کا شمار خیبر پختون خوا ہ کے بڑے اڈوںمیں ہوتا ہے جو سالانہ کررڑوں کا آمدن دینے کا باوجود کھنڈرات کا روپ دھار چکی ہے اور بارش کے دوران کیچڑاور بڑے بڑے کھڈے پانی سے بھر کر مسافروں کے لئے مشکلات کا سبب بن رہے رہیںانھوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ تیمر گرہ میں پینے کے پانی کا کوئی بندوبست نہیںجبکہ تالاش،پیٹو درہ،یاخان بانڈہ، کوہیرے ملاکنڈ، کو ٹو حاجی آباد کے سٹینڈپر شٹر نہ ہونے سے گاڑیاں شدید دھوپ میں کھڑی رہنے سے سواریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ بس سٹینڈ میں مسافروں کے لئے سہولیات فراہم کرکے بس سٹینڈ تیمر گرہ کا مسجد محکمہ اوقاف کے حوالہ کر دیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں