انٹرویوپینل تشکیل دیدیا گیا ہے،شعبہ تعلیم کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کا سلسلہ جلد مکمل کرلیا جائیگا، سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نسیم نواز

بدھ 26 اپریل 2017 13:43

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) ڈی پی آئی کالجز پنجاب سمیت ساہیوال،فیصل آباد، گوجرانوالہ کے ڈائریکٹر کالجزاورصوبے کی4 ڈویژنز میں چیئرمین تعلیمی بورڈز کی آسامیاں خالی ہیں،لاہورکے 7بڑے سرکاری کالجز سمیت ڈویثرن بھر کی30 کالجزریگولر پرنسپلز سے محروم ہیں جبکہ صوبہ بھر میں 113خواتین اور85 مرد کالجز میں پرنسپل کی تعیناتی نہ ہوسکی،ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب (ڈی پی آئی)،ساہیوال،فیصل آباداور گوجرانوالہ ڈویژن میں ڈائریکٹر کالجز کی آسامیاں خالی ہیں،ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق راولپنڈی،فیصل آباد،ساہیوال کے تعلیمی بورڈ میں چیئرمین کی آسامیاں بھی خالی ہیں جبکہ گوجرانوالہ میںچیئرمین تعلیمی بورڈکی مدت ملازمت بھی آئندہ ماہ ختم ہورہی ہے،صوبائی دارلحکومت لاہورمیں گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز،گورنمنٹ کالج فار وویمن گلبرگ،گورنمنٹ کالج فار وویمن بند رو ڈ،گورنمنٹ کالج فار وویمن گلشن راوی،گورنمنٹ گرلز انٹر کالج راوی رو ڈ داتا نگر،گورنمنٹ ڈگری کالج فاروویمن اسلامپورہ،گورنمنٹ اسلامیہ کالج آف کامرس علامہ اقبال ٹائون،گورنمنٹ شاہ حسین کالج ٹائون شپ،گورنمنٹ کالج رائیونڈ،گورنمنٹ کالج آف کامرس کوٹ لکھپت،گورنمنٹ کالج آف کامرس باغبانپورہ اورگورنمنٹ کالج آف کامرس سمن آبادمیںریگولر پرنسپل تعینات نہ ہوسکے،ضلع قصورمیں گورنمنٹ کالج فاربوائزکوٹ رادھاکشن،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج قصور،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار وویمن قصور،گورنمنٹ کالج فاروویمن پتوکی،گورنمنٹ کالج فاروویمن چونیاں،گورنمنٹ کالج فاروویمن پھول نگر،گورنمنٹ سید چراغ شاہ کالج کوٹ مراد خان ،گورنمنٹ حنفیہ بیگم ڈگری کالج مصطفی آباد،گورنمنٹ کالج فار وویمن کنگن پور،گورنمنٹ کالج فاروویمن کھڈیاں خاص ،گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کامرس پتوکی،گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کامرس چونیاں،گورنمنٹ کالج فاربوائز پھول نگر،گورنمنٹ کالج فار بوائز مصطفیٰ آباد اورگورنمنٹ کالج آف کامرس قصوربھی مستقل پرنسپل سے محروم ہیں،ضلع شیخوپور ہ میںگورنمنٹ کالج فاروویمن فیروزوالا،گورنمنٹ کالج فاروویمن خانقاہ ڈوگراں،گورنمنٹ کالج فاروویمن بھیکی،گورنمنٹ کالج فاروویمن نارنگ منڈی اورگورنمنٹ کالج فاروویمن واربرٹن میں بھی ریگولر پرنسپل تعینات نہ ہو سکے،ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اعدادوشمار کے مطابق راولپنڈی ڈویثرن میں 27،فیصل آبادمیں 11،سرگودھا میں17،گوجرانوالہ ڈویثرن میں 11،بہاولپورمیں 15 اورلاہورمیں30گرلزکالجز میں ریگولر پرنسپل کی تعیناتی نہیں کی جاسکی،اسی طرح پنجاب کی آٹھ ڈویثرن میں85مرد کالجز میں بھی ریگولر پرنسپل کی تعیناتی نہ ہوسکی،اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیپٹن(ر) نسیم نوازنے بتایا کہ چیئرمین تعلیمی بورڈز کی تعیناتی کیلئے قومی اخبارات میں اشتہار دیدیا گیاہے جبکہ صوبہ کے مردوخواتین کالجز میں پرنسپل کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے انٹرویوپینل تشکیل دیدیا گیا ہے،مطلوبہ تعلیمی معیار پر پورا اترنے والے امیدواروں کے انٹرویوکا سلسلہ جاری ہے،خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کا سلسلہ جلد ہی مکمل کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں