دیرلویر,5لیویر اہلکاروں کے تر قی کے احکامات جاری

جمعہ 21 اپریل 2017 21:19

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) دیرلویر,5لیویر اہلکاروں کے تر قی کے احکامات جاری ،کمانڈ نٹ دیر لیویز عطاء لر حمٰن نے تر قی کے بیجز لگا ئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ضلعی سیکر ٹریٹ بلا مبٹ میں ایک پر و قار تقر یب کا انعقادکیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر عبیدا للہ خٹک ،لیویز اسسٹنٹ سید ناصر الملک اور لیویز اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ،ڈپٹی کمشنر/کمانڈ نٹ دیر لیویز عطاء الر حمٰن نے اس موقع پر وفاقی لیویز سروس رولز کے تحت 5اہلکاروں نائب صو بیدار کو لطیف الر حمٰن کو صو بیدار ( بی پی ایس13) ،حولدار مقدر شاہ کو نا ئب صو بیدار بی پی ایس 11،نائیک حولدار راحت اللہ کو حوالد ار بی پی ایس 08،لانس نائیک خورشید علی کو نا ئیک حولدار بی پی ایس 07جبکہ سپاہی شوکت علی کو لانس نائیک بی پی ایس 06کے عہدوںپر ترقی د ینے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

اپنے خطاب میں ڈی سی عطالرحمٰن نے کہا کہ لیویر فورس کو جد ید اسلحہ وسازوسامان سے لیس اور فور س کے استعداد کار بڑھانے کے لئے تمام دستیاب و سا ئل بر و ئیے کار لا ئے جا ینگے ،انہوں نے کہا کہ دیر لیویز کا ماضی قابل فخر ہے امن امان کے قیام میں لیویز فور س کے قر با نیاں ہمیشہ یاد ر کھی جا ینگی ،

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں