سپریم کورٹ کا فیصلہ حق سچ کی فتح ، مخالفیں آ ئندہ الیکشن کا انتظا کر یں،لیگی رہنماء ملک جہانزیب خان

جمعہ 21 اپریل 2017 21:19

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) سپریم کورٹ کا فیصلہ حق سچ کی فتح ہے مخالفیں آ ئندہ الیکشن کا انتظا کر یں،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر ملک جہانزیب خان نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے ایک بڑی یوم تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بہرام شہزادہ، ضلعی جنرل سیکرٹری جاوید اختر ایڈوکیٹ،سمیع اللہ خاطر،شوکت علی ایڈوکیٹ،سید عنایت الرحمن،ڈاکٹر شوکت،اظہر تقویم،ملک اسد ودیگر نے بھی خطاب کیا،ن لیگ کے کارکنان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مٹھائیاں بھی تقسیم کئے،یوم تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر ملک جہانزیب اور ضلعی جنرل سیکرٹری جاوید اختر ایڈوکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ مخالفین کا کیس بدنیتی پر مبنی تھا جس پر مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی انھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی اور جماعت اسلامی سیاسی میدان میں مقابلہ کرئے ایمپائر کو ساتھ ملا کر حکومت کو ختم کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور قوم کا وقت ضائع نہ کرئے ائندہ الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن ہی الیکشن جیتے گی مخالفین صبر سے کام لیں اور 2023کے الیکشن کا انتظا کرئے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں