لویر دیر میں میر ٹ کے برعکس بھر تی 62و یلج کو نسل سیکر ٹریز بر طر ف

سیکر ٹریوں کا بھر پور احتجاج ،فیصلہ ہا ئی کور ٹ میں چیلنج کر نے کا اعلان

جمعہ 21 اپریل 2017 21:19

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) لویر دیر میں میر ٹ کے برعکس بھر تی ہو نے والے 62و یلج کو نسل سیکر ٹریز کو بر طر ف کر دیا گیا ،تحقیقات مکمل ہو نے کے بعد بھر تیوں میں مبینہ بے قاعد گیاں ثا بت ہونے پر ڈی سی دیر لویرنے 62 ویلج سیکرٹریز کے برطر فی کے احکامات جاری کر دئیے،سیکر ٹریوں کا بھر پور احتجاج اور فیصلہ ہا ئی کور ٹ میں چیلنج کر نے کا اعلان ۔

ڈی سی دیر لویر عطا ء الر حمٰن اور اسسٹنٹ ڈا ئیریکٹر بلدیا ت ضیا ء الحق کے دستخطوں سے جاری کردہ نو ٹی فیکشن کے مطابق 57 سیکرٹریز کو تعلیمی اسناد میں کمی ،4سیکرٹریز زایدلعمر ہونے اور ایک کو انٹرویو میں فیل ہو نے کی و جہ سے نوکر یوں سے بر طر ف کر دیا گیا ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فرو ری 2016میں تعینات 171سیکر ٹریز کی تعیناتی میں مبینہ بے قاعد گیوں کے اطلاعات کے بعد اے این پی کے مرکزی سیکر ٹری اطلا عات زاہد خان نے نیب پشاور میں تحقیقا ت حوالے سے درخواست دائر کی تھی،اس دوران مذکورہ ویلج سیکر ٹریز بغیر تنخواہ کام کر تے اور تنخواہ بحالی حوالے سے احتجاج کر تے رہے ،گزشتہ روز نیب کی جانب سے انکوا ئری رپور ٹ اور ڈی جی لو کل گور نمنٹ کی جا نب سے ہدایات ملنے کے بعد ڈی سی دیر لویرعطاء لر حمٰن اور اے ڈی بلد یات نے مجموعی طور پر62سیکر ٹریز کے بر طرفی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ،دوسری جانب ویلج سیکر ٹریز نے مذکورہ فیصلہ کو ظا لمانہ قرار د یتے ہو ئے اس کے خلا ف بھرپور احتجاج اور پشاور ہا ئی کور ٹ سر کٹ بنچ ( دالقضاء سوات ) میں اپیل دایر کر نے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں