تیمرگرہ، پختون ثقافت میں جر گہ کے کردار سے انکار ممکن نہیں ،مقررین

بدھ 19 اپریل 2017 23:40

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) پختون ثقافت میں جر گہ کے کردار سے انکار ممکن نہیں ،علاقا ئی مشران تناز عات کے خا تمے اور علاقہ میں امن امان کے قیام سمیت روایتی ثقافت کے احیاء میں اپنا بھر پور کردار ادا کر یں ،خیبر پختون خواہ کلچر ڈیپار ٹمنٹ کے تعاون سے مقامی سماجی تنظم ڈیواکے زیر اہتمام حجرہ وارث جام پا چا سیار قلعہ گئی میںثقافتی جر گہ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ کے مشران عمایدین اور مشران نے کثیر تعداد میں شر کت کی ،اس موقع پر خطاب کر تے ڈسٹر کٹ کونسلرعزیر سرہندی،پرنسپل ہدایت اللہ ،امین اللہ ،جاوید اقبال،محمود جان ایڈو کیٹ ،محمد اسمٰعیل و دیگر نے کہا کہ پختون ثقافت میں جر گہ کے فعال کر دار سے انکار ممکن نہیں ،چھوٹے بڑ ے تناز عات کے حل سمیت عد لیہ پر مقد مات کا بوجھ کم کر نے ،امن امان کے قیام ،حکومتی اداروں کے سا تھ رابطہ کار ی میں جر گہ اور حجروں کا کردار مسلمہ ہے انہوں نے کہا کہ کلچر ڈیپار ٹمنٹ کی جانب سے پختون کلچر کے دوبارہ احیا ء اور نئی نسل کو اس سے روشناس کرانے حوالے سے کو شش لایق تحسین ہے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں