گرلزمڈل سکول کی عدم موجودگی کی وجہ سے داخلے نہ ملنے کیخلاف طالبات ووالدین کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 19 اپریل 2017 21:42

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2017ء) گرلزمڈل سکول کی عدم موجودگی اورجماعت ششم میں داخلے نہ ملنے کے خلاف طالبات اور والدین نے جلوس نکال کر تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈاٹھارکھے تھے جس پر ان کے مطالبات کی حق میں نعرے درج تھے تفصیلات کے مطابق لاجبوک درہ کے ویلج کونسل کس غوڑگے سے تعلق رکھنے والے 70سے زائد طالبات اور ان کے والدین نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرہ سے ویلج کونسل کے چیرمین حمید الرحمن،وائس چیرمین خان بادشاہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ ویلج کونسل میں طالبات کیلئے گرلزمڈل اور ہائی سکول نہیںجبکہ جماعت پنجم پاس کرنے والی درجنوں طالبات گرلز مڈل سکول نہ ہونے کی وجہ سے مزید تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ گاوں کس غوڑگے سے گرلز مڈل سکول سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف صوبائی حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی نافذکی ہے جبکہ دوسری جانب طالبات کیلئے مزکورہ ویلج کونسل میں گرلز مڈل سکول نہ ہونے کی وجہ سے طالبات تعلیم سے محروم ہے اور ان کا مستقبل داو پر لگ گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ویلج کونسل کس غوڑگے میںفوری طورگرلزمڈل سکول اورہائی سکول تعمیر کی جائے اور طالبات کی مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں