پشاور، جنگلات کی بے دریغ غیر قانونی کٹائی میں ملوث ٹھیکیداران اور خان سوسائیٹی کے خلاف کارروائی کی جائے،خائستہ گل

منگل 18 اپریل 2017 17:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2017ء) اپر دیر کے رہائشی خائستہ گل نے الزام لگایا ہے کہ ڈسٹرکٹ فورسٹ آفیسر محمد شعیب، ٹھیکداران عالمگیر خان اور سردار سلیم نے ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت کی لکڑیاں خرد برد کرلی ہے۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران خائستہ گل نے کہا کہ ڈی ایف او نے 55749 فٹ کی بجائے 68391 مکسر فٹ کے بوگس کاغذات بنائے اور 12641 فٹ کی غیر قانونی کٹائی کیں ،درختوں کی کٹائی سے حاصل ہونے والی لکڑیاں اب بھی حویلیاں منڈی اور کچھ شتیال ڈپو میں پڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ونڈ پال پالیسی کے نام پر گرین جنگل کاٹا گیا جس سے بمشکل 55749 مکسر فٹ مال برآمد ہوا جس کی تصدیق مذکورہ ٹھیکیداران نے سول کورٹ کوہستان میں بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیاکو سیاسی اثر رسوخ حاصل ہے جس کی وجہ سے ان کو کھلی چوٹ ملی ہوئی ہے اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک او چیف جسٹس پشاو ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ جنگلات کی بے دریغ غیر قانونی کٹائی میں ملوث ٹھیکیداران اور خان سوسائیٹی کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ غیر قانونی کٹائی کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں