ڈی سی لوئر دیرکی زیر صدارت مردم شماری سے متعلق اجلاس

منگل 18 اپریل 2017 14:24

لویردیئر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2017ء) ڈی سی لوئر دیر عطاالرحمن کی زیر صدارت مردم شماری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ‘اجلاا س میں پاک آرمی کے میجر سہیل، بخت عالم مردم شماری انچارج، ای ڈی او محکمہ تعلیم حافظ ابراہیم، اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر موجود تھے‘اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ25 اپریل کو مردم شماری شروع ہوگی تمام محکموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی تیاریاں مکمل کرلیں اگر کسی چیز کی ضرورت ہو تو وقت پر بتا دیں تاکہ اس کمی کو 22اپریل سے پہلے پوراکرلیں‘انہوں نے کہا کہ جن اساتذہ کی ڈیوٹی لگی ہے وہ مردم شماری کے وقت چھٹی نہیں کرے گا‘ اگر دوران ڈیوٹی کوئی بیمار ہوجائے تو اس کی جگہ دوسرے شخص کا بندوبست کیاجائیگا‘اس دوران ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی‘انہوں نے کہا کہ لوئر دیر میں دو ہزار نفری کے ساتھ پاک آرمی مردم شماری میں شامل ہوںگے ہر ٹیم چار بندوں پر مشتمل ہوگی جن میںایک آرمی اور پولیس کا ایک ایک جوان اور دو اساتذہ ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں