دیر بالا ،ضلعی اور تحصیل کونسلوں میں کئی ماہ گذرجانے کے باوجود ضمنی الیکشن نہیں کروائے گئے ہیں ، نوید خان شاہین

مخالفین دیربالا میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر دانستہ طور پر الیکشن نہیں کراتے الیکشن کمیشن خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا جلد اعلان کرے ورنہ کورٹ سمیت احتجاج کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں، ضلعی جنرل سیکرٹر ی پی ٹی آئی

جمعرات 13 اپریل 2017 20:11

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء) پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری نوید خان شاہین نے کہا کہ ضلع بھر میں ضلع ،تحصیل کونسلوں سمیت وویلج اور جنرل کونسلروں کی خالی نشستوں پر الیکشن کمیشن سمیت ضلعی اور تحصیل کونسلوں میں کئی مہینے گذرجانے کے باوجود ضمنی الیکشن نہیں کرو ائے گئے ہیں ،کیونکہ مخالفین دیربالا میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر دانستہ طور پر الیکشن نہیں کراتے ہیں۔

الیکشن کمیشن خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا جلد اعلان کرے ورنہ کورٹ سمیت احتجاج کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی دیربالا کے جنرل سیکرٹری نویدخان شاہین ، عتیق الرحمن ،سمیع اللہ ،شاہد اللہ سمیت دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل چکیاتن کے ناظم اورتحصیل کونسل دیر کے تحصیل کونسلر ظاہرشاہ عادل ایک سال قبل جبکہ تحصیل کونسل دیرکے نائب ناظم میاں رستم یوسف 17جنوری کو وفات پاچکے ہیں اور اس کے علاوہ مختلف وویلج کونسل اور جنرل کونسلز میں کونسلر وفات پانے کے ساتھ بعض کونسلرز سرکاری ملازمت اختیار کرنے کی وجہ سے مستعفی ہوچکے ہیں ۔

لیکن الیکشن عرصہ ایک سال ہونے کے بعد بھی مزکورہ خالی نشستوں پرابھی تک الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا اعلان نہیں کیا ۔نویدشاہین نے کہا کہ اس سلسلے میں جب ضلعی الیکشن کمشین آفس سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وفات پانے والے ناظمین اور کونسلر کے جب تک ڈیتھ سرٹیفکیٹس ہمیں نہیں موصول ہوجاتے تب تک ہم آگے مرکزی اور صوبائی الیکشن کمیشن کو اس سلسلے میں ضمنی انتخابات کیلئے نہیں لکھ سکتے ہیں۔

نوید نے کہا الیکشن کمیشن ،ضلعی کونسل اورتحصیل کونسلز ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتے ہیں کوئی کہتا ہے ابھی تک ہمیں ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔تو ضلع اور تحصیل کو نسلوں کے ناظمین کہتے ہیں کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے ۔جبکہ الیکشن قوانین کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کے وفات یا مستفعی ہونے کی صورت میں 60دنوں کے اندراندر ضمنی انتخابات کرانا ضروری ہوتا ہے ۔

لیکن دیربالا میں مسئلہ الٹا ہے اور ضمنی الیکشن کے ادار ے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتے ہیں۔ جس سے صوابء حکومت کے عوامی مسائل گھر کے دہلیز پرفراہمی اور حل کرنے کے اعلانات اور دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں کیونکہ یہاں ضلعی اورتحصیل حکومتوں سمیت الیکشن کمیشن بھی ناظمین اور کونسلروں کے خالی نشستوں کو دانستہ طورپر انتخابات نہیں کرانا چاہتے ہیں جو اب تک عوام یہ محسوس کررہے ہیں ۔

اور اس سے ایسا لگ رہا ہے کہ مخالفین دیربالا میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر الیکشن نہیں کراتے ہیں۔ لیکن پاکستان تحریک انصاف اس کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تحریری خطوط پھی لکھیں گے۔اور خالی سیٹوں پر مزید تاخیر کے خلاف کورٹ جانے اور آئینی طورپر احتجاج سے بھی دریغ نہیں کریں گے کیونکہ یہ ہمارا حق کہ حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان مزکورہ خالی سیٹوں پر مقررہ قانونی مدت کے اندر ضمنی انتخابات کراسکے جو قانونا اس کی پابند بھی ہے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں