کالام بیوٹیشن پراجیکٹ کے بارے میں کالام کے عوام کو بریفنگ دی جائے،جرگے کا مطالبہ

بدھ 12 اپریل 2017 21:19

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) کالام میں ایک جرگے مشران نے کہا ہے کہ کالام بیوٹیشن پراجیکٹ کے بارے میں کالام کے عوام کو بریفنگ دی جائے تا کہ علاقے کے عوام کو اس بات کا پتہ چلے کہ اس منصوبے میں کتنے پارک ہیں اور کہاں کہاں بنائے جا رہے ہیں ،کتنے روڈ شامل ہیں فوڈ سٹریٹ کہاں بنا رہے ہیں چلڈرن پارک کہاں بنا رہے ہیں ذرا یہ بھی بتایا جائے کہ یہ منصوبہ کون بنا رہا ہیں اسکے لے اتنا خطیر فنڈز کون مہیا کر رہا ہی کیا کالام بیوٹیشن پراجیکٹ بھی کالام ڈیولپمینٹ اتھارٹی کا حصہ ہیں اب سے وضاحت ضروری ہیںکیونکہ کالام ڈیولپمینٹ اتھارٹی پہ قوم کے پہلے سے ہی تحفظات ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا کے ذرئعے اپنا پیغام علیٰ حکام تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔کالام کے مشران نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ منصوبے میں مقامی افراد کو اعتماد میں لیا جائے۔ سوات میں سیلاب اور زلزلہ متاثرہ افراد کیلئیامدادی کام جاری رکھیںگے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں