ْاپردیر میں تیز رفتار مسافر بس گہری کھائی میں جاگری ،5 خواتین سمیت 6افراد جاں بحق ، 12 زخمی

پیر 10 اپریل 2017 23:38

اپردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اپریل2017ء) اپردیر کے علاقے براول میں تیز رفتار مسافر بس گہری کھائی میں جاگری ، افسوسناک حادثے میں پانچ خواتین سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12افراد زخمی ہوئے جن کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ براول کے علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور12افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کے ذریعے وین سے مسافروں کو نکالا گیا ۔ ( ن م)

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں