شیر گڑھ،ٹریفک حادثے میں بچی سمیت4 خواتین جاں بحق،7 افراد شدید زخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث کھمبے سے جا ٹکرائی،پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا

اتوار 9 اپریل 2017 16:40

شیرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2017ء) لوئردیر تالاش کی گاڑی شیرگڑھ کے نواحی گائوں مدے بابا کے قریب حادثے کی شکار ہوگئی حادثے میں ایک بچی سمیت چار خواتین جاں بحق اور 7افراد شدید زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو تخت بھائی منتقل کردئیے گئے حادثے کا شکار ہونے والے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کیا حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیاگاڑی سڑک کے کنارے بجلی کھمبے کے ساتھ ٹکراگئی بدقسمت ڈاٹسن میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لوئر دیر تیمرگرہ تالاش کے باغ کاٹن کے رہائشی ایک خاندان کے 12افراد ڈاٹسن نمبر DIRC5535 میں ریداونہ نامی گائوں کو دم درود کے لئے جارہے تھے جب ڈاٹسن شیرگڑھ کے نواحی علاقہ مدے بابا کے قریب ہوگئی تو تیز رفتار کے باعث بے قابو ہوکرسڑک کے کنارے کھڑے بجلی کے کھبمے کے ساتھ ٹکراگئی یہ ٹکر اس حد تک خطرناک تھا کہ موقع پر ایک بچی دو سالہ ثناء دکٹر باچہ حسین سمیت رضیت بی بی زوجہ خانے، سلطانہ زوجہ وزیراور 18سالہ راحیلہ دختر احسان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ثمینہ دختر عبدالحکیم، جنت زیان زوجہ نورحکیم، بختا ناز زوجہ باچہ حسین ، نازیہ دختر مسکین،محمد رشید ولد گل اعظم ،بختور ولد نورجمال اور نوید ولد احسان اللہ شدید زخمی ہوگئیحادثے کی خبر پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح تیزی سے پھیل گئی اور موقع پر مقامی لوگوں کا جم غفیر جمع ہوگئے اور لاشوں اور زخمیوں کو حادثے کی شکار گاڑی سے نکال کر ٹی ایچ کیو گنجئی تخت بھائی کو منتقل کردئیے گئے اطلاعات کے مطابق پولیس نے ڈاٹسن ڈرائیور رشید ولد گل زرم خان کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچ شروع کی دریں اثناء ایس پی آپریشن مردان رئوف کسرانی ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیا حادثے کے بارے میں بتایاجاتاہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور یہ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ بجلی کے گیارہ ہزار لائن کے کھمبے کے ساتھ ٹکرانے کے باعث ٹوٹ کر زمین پر گر گئی اور وہ بجلی کرنٹ سے بچ گئے ورنہ کوئی زندہ نہیں بچ جاتا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں