خطے میںجلد اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہوگا، دیر کی ترقی کیلئے 10سالہ وڑن پلان تیار کر لیاہے،جماعت اسلامی نے ہمیشہ شرافت ، خدمت ، دیانت اور اخوت کی سیاست عوام نے سب کو آزما لیا ہے ،ہر پارٹی نے قوم کو لوڈ شیڈنگ،مہنگائی،بے روزگاری اور نا اانصافی دی ،صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان کا دیر بالا میں جلسہ سے خطاب

جمعرات 6 اپریل 2017 22:16

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اپریل2017ء) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈرجماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ خراب موسم کے باوجود جلسہ عام میں اتنی بڑی تعدا د میںعوام کی شرکت سے ثابت ہوگیاہے کہ اس خطے سے جلد اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہوگا،دیر سے جماعت اسلامی کے نمائندوں نے کامیابی حاصل کر کے خدمت اور دیانت کی تاریخ رقم کی ہے ،جماعت اسلامی نے ہمیشہ شرافت ، خدمت ، دیانت اور اخوت کی سیاست کی ہے ،جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں وہ نظام لائے گی جس میں کوئی تعلیم،علاج اور چھت سے محروم نہیں رہے گا، انصاف نہیںبکے گا،عوام نے سب کو آزما لیا ہے ہر پارٹی اپنا دور گزار چکی ہے اور جواب میں قوم کو لوڈ شیڈنگ،مہنگائی،بے روزگاری اور نا اانصافی دی ہے،اب صوبے میں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے،ہمارے پاس دیانت بھی ہے اور صلاحیت بھی، دیر کی ترقی کے لیے دس سالہ وڑن پلان تیار کر لیاہے اور دیر کو پورے ملک کیلئے ماڈل ضلع بنائیںگے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو دیر بالا میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطا ب کر رہے تھے۔ جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، صوبائی امیر مشتاق احمد خان ، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ ، ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی ، ضلعی ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ ، امیر جماعت اسلامی دیر بالا حنیف اللہ ایڈووکیٹ اور دیگر قائدین نے بھی خطا ب کیا۔

عنایت اللہ خان نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سیاسی تحریک کے آغاز کے لیے دیر کے انتخاب پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بارش او رخراب موسم کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے جلسہ عام میں شرکت کر کے سراج الحق کے آواز پر لبیک کہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کو اختیار ملے گا تو ہم روشن خیبرپختونخوا بنائیں گے یہاں پر بجلی پیدا کرنے کازبردست استعداد موجود ہے۔

پانچ سال میں محاصل کو اعتماد دے کر بڑھائیں گے عوام کو امانت و دیانت کے ذریعے عوام کو ٹیکس کے ساتھ عطیات دینے پر آمادہ کریں گے۔بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے مقامی سطح پر وسائل اور صلاحیت کے مطابق روزگار کے مواقع فراہم کریں گے جس سے آٹ،ا چینی اور چاول سستا کریں گے،اب پاشی کا نظام بہتر بنائیں گے۔ کاشت کاروں کو بنیادی ضروریات سستی قیمت پر فراہم کریں گے۔صوبہ میں ریلوے کا نٹ ورک بچھائیں گے۔سیاحت کو فروغ دیں گے۔ہمارا صوبہ اس صلاحیت سے مالا مال ہے اس کی ترقی سے صوبہ کو خوشحال بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں