دیر،مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی زلزلے کے شدید جھٹکے

بدھ 5 اپریل 2017 22:00

دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2017ء)ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی زلزلے کے شدید جھٹکے،زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے نکل کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو 10بجکر 48منٹ پر جبکہ بدھ کے روز علی الصبح 2بجکر 41منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگ نیند سے اٹھ کر گھروں سے نکل کر کلمہ طیبہ کی ورد کرتے رہے ہیں ،جیولاجیکل کے مطابق بدھ کے روز ہونے والے زلزلے کی شدت 5.1 ریکٹل اسکیل پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ زلزلے کا تعین تاجکستان سرحد بتایا گیا ہے دو دنوں میں مسلسل زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پایا گیا۔تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں