دیربالا کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کا سلسلہ جاری ،کھڑی فصلوں کو شدیدنقصان

بدھ 5 اپریل 2017 22:00

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2017ء)ضلع دیربالا کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے،پناہ کوٹ،عشیری درہ ، نشان بانڈہ میں ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور پھلدار درختوں کو نقصان پہنچا۔ مسلسل بارشوں سے دیربالا میں موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں گرم کپڑے اور کمبل دوبارہ اڑھ لی ۔

(جاری ہے)

جبکہ اوسوڑی درہ میں بارش سے پہاڑ سے لیڈسلائیڈنگ ہوا ہے اور تین گھروں کو خالی اور رابطہ سڑک مقامی افراد کے مطابق بند ہو گیا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آج جمعرات کے دن تک بارش جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ہے اور اب تک دیرمیں پچاس ملی میٹر بارش جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 7.5اورزیادہ سے زیادہ چودہ ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں