تیمرگرہ: ہمایون خان ڈیو یلپمنٹ فائونڈیشن کے زیرِ ا ہتما م رِچ پروجیکٹ کلچرل جرگے کا انعقاد

مقامی بلدیاتی نمایندوں نے ایچ کے ڈی ایف اور رِچ سراہا اور ۔حجرے کی اہمیت ا ور مقاصد کے بارے میںتفصیلی گفتگو

منگل 4 اپریل 2017 20:44

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2017ء) ہمایون خان ڈیو یلپمنٹ فائونڈیشن کے زیرِ ا ہتما م رِچ پروجیکٹ کلچرل جرگے کا انعقاد حکومت خیبر پختونخوا کے ڈائرکٹریٹ آف کلچر کے پروگرام رًچ کے تحت ہمایون خان ڈیویلوپمنٹ فائونڈیشن نے ضلع لویرمیںثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کیا ۔ان سرگرمیوں میں ثقافتیورثے کے فروغ کے لئے کئی اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں۔

تحصیل بلامبٹ میںان سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ہمایون خان ڈیویلوپمنٹ فائونڈیشن نے گائو ں منجائی میں حجرے جرگے کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعدادمیں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔جرگہ میں پروگرام کو متعارف کیا گیا اور کے مقاصد پر روشنی ڈالی گئی۔ جرگے میں مقامی بلدیاتی نمایندوں نے ایچ کے ڈی ایف اور رِچ سراہا اور ۔

(جاری ہے)

حجرے کی اہمیت ا ور مقاصد کے بارے میںتفصیلی گفتگو کی مقامی مشران نے ان کاوشوں کو حجرے اور اسکی اہمیت کیلئے نہایت اہم اس موقع پر ملک حاجی ایوب خان نے کہا کہ حجرہ جرگہ ہماری پشتو ثقافت کی اہم نمائندگی کرتا ہے جیسا کہ پچھلے وقتوں میں حجرے کو گائوں کے مسائل حل اور اسکے ترقی کے لئے استعمال کیا جاتا تھا ملک مدثر شنواری نے کہا کہ حجرہ ادب وً آداب کی جگہ ہے جہاں سے نوجوان اپنے بڑوں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں بعد میںحجرے میں گائوں کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی ۔

تمام افراد نے رِچ پروجیکٹ اور ہمایون خان ڈیویلوپمنٹ کہ ضلع فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا دیر کی ثقافتی ترقی اور سماجی بہبود کے لئے یہ پروگرام نہایت اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں