دیربالا، محکمہ صحت کے سینکڑوں ملازمین کا ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی منظوری کیلئے احتجاج دوسرے روز بھی جاری

منگل 4 اپریل 2017 19:45

دیربالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اپریل2017ء) محکمہ صحت دیربالا کے سینکڑوں کلاس فور ،سٹورزکیپراورکلرکس ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی منظوری کیلئے احتجاجی ہڑتالی دوسرے روز بھی جاری ، احتجاجی مظاہرین کا پی ایچ اے اور مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے کا اعلان ۔ احتجاجی مظاہرین سے صدر صاحبزادہ ظاہرشاہ، شیرزادہ ،سراج الدین اور اربن ناظم ولی اللہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ہمارے ساتھ کئے جانے والے وعدوں کی پاسداری کر ے اور غریب کلاس فور محکمہ صحت کے ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاونس (ایف ایچ ای) کی منظوری فوری دیدی ۔

کیونکہ ہم اپنے حقوق کیلئے احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے اور اگر حکومت ہمارے اس غریب طبقے کے جائز مطالبات کی منظوری نہیں دیں گے تو پھر احتجاج اگلا دور پرآمن کے بجائے اشتعال سے بھرا بھی ہوسکتا ہے اس لئے صوبائی حکومت اور جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر مظفرسید ہمیں شدید احتجاج پرمجبور نہ کرے ظاہرشاہ نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر کیلئے چالیس ہزار سے ایک لاکھ چالیس تک تنخواہوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے تو اس غریب اور ہمہ وقت سب سے پہلے ڈیوٹی دینے والے ملازمین کیلئے ہیلتھ الاونس سمیت تنخواہوں میں اضافہ کیوں نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ہمارے وزراء اور راکین اسمبلی اپنے تنخواہوں میں راتوں رات دو سو فیصد اضافہ چند منٹوں میں کرتے ہیں۔ جبکہ دیراربن کے ناظم صاحبزادہ ولی اللہ یکجہتی کیلئے احتجاجی کمیپ کا دورہ کیا اور کہا کہ میں اپنے تمام کونسلروں سمیت آپ لوگوں کے ساتھ مکمل تعاون اور اگر پشاور بھی جانا پڑا تو ہم تیار ہے کیونکہ یہ غریب تنخواہوں میں اضافے اور ہیلتھ الاونس کا حقدار ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں