اگلے انتخابات سے قبل کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کے کرپشن اور منشیات کا ڈوپ ٹیسٹ لیا جائے،نوجوانوں کی قوت سے ملک کو ڈیلر نما لیڈروں سے نجات دلائیں گے
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان کایوتھ کنونشن سے خطاب
بدھ 29 مارچ 2017 20:23
(جاری ہے)
اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ70سال سے مسلط وہ لیڈر ہیں جو اصل میں ڈیلر ہیں۔
ان ڈیلروں نے قومی دولت کا سودا کیا ہے اور چار سو ارب ڈالر بیرون ملک بینکوں میں منتقل کیے۔ان ڈیلروں نے امریکہ سے اقتدار کے عوض قوم کی عزت اور بیٹی عافیہ صدیقی کو بیچا۔یہ لبرلزام ،سیکولزازم اور ورشن خیالی کے نام پر قومی خزانے پر سانپ بنے بیٹھے ہیں۔اس ملک کے 18کروڑ آبادی میں 13کروڑ نوجوان ہیں اس لیے اقتدار نوجوانوں کا جمہوری حق ہے لیکن مختلف پارٹیوں میں بیٹھے یہ لیڈر اپنے بچوں کے زبدہ باد کے نعرے لگوانے کے لیے نوجوانوں کو استعمال کر رہے ہیں۔یہ ابھی سے بلاول اور مریم نواز کی وزارت عظمیٰ کے نعرے دے رہے ہیں۔ انھوں نے اعلان کیا کہ 2018کے انتخابات میں جماعت اسلامی50فی صد ٹکٹ نوجوانوں کو دے گی۔انھوں نے کہا کہ رنگ برنگے جھنڈوں والی یہ جماعتیں اصل میں انجمن غلامان کے ارکان ہیں اور امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے قوم کو غلام بنائے رکھا ہے۔ان کو قوم کی صحت و تعلیم اور نوجوانوں کے روزگار اور کھیل کود سے کوئی تعلق نہیں۔ منشیات اور سمگلنگ کے اڈوں کی سرپرستی یہی لوگ کر رہے رہیں جبکہ جماعت اسلامی نوجوانوں کی طاقت کو ترقی،خوشحالی ،امن اور ورزگار کے لیے استعمال کر رہی ہے۔خیبر پختونخوا میں میں ہم نے آٹھ لاکھ نوجوانوں کو جے آئی یوتھ کا ممبر بنایا ہے۔یونین کونسل کی سطح پر دس ہزار عہدیداروں کا انتخاب کرکے معاشرہ کوبہت بڑی طاقت دی ہے۔16 اپریل کو پشاور میں ایک لاکھ نوجوانوں کا کنونش ہوگا جس میں ان نوجوانوں سے خوشحال پاکستان کا حلف لیں گے۔ان کی طاقت سے ایسا پاکستان وجود میں لائیں گے جہاں پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔بدامنی اور دھماکے ختم ہو جائیں گے۔ہر بچے کے لیے تعلیم اور علاج معالجہ کی سہولیات کی مفت فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔ہر شہری کو رہائش کی سہولت حاصل ہوگی۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کسی جماعت کے پاس نوجوانوں کے لیے کوئی پروگرام نہیں ۔اپنے بیٹے اور بیٹیوں کو نوجوانوں کے کاندھوں پر سوار رکھتے ہیں اور اپنے زندہ باد کے نعرے لگواتے ہیں۔دوسری طرف ہم نوجوانوں کو آگے لا رہے ہیں ان کو اپنی قیادت کے انتخاب کا موقع پر فراہم کیا۔ان کو اسمبلیوں میں بھیجیں گے ان کے ہاتھ میں اقتدار دیں گے۔انھوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ کے نوجوانوں نے اسلام کے لیے جینے اور مرنے کا حلف اٹھایاہے۔ وہ اسی حلف کی پاسداری کرتے ہوئے کھیل کے ایک ایک میدان میں جائیں گے ہر گلی اور کوچے میں پہنچیں گے اور نوجوانوں کو جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں گے اور ان کو اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کے لشکر میں شامل کرائیں گے۔ہم نے جوانوں کو نعرہ دیا ہے کہ ساتھ ہوگا نوجواں آگے بڑھے گا پاکستان۔انھوں نے کہا کہ جاپان،ملائشیا اور سنگاپور نے ترقی کی ہے لیکن ہمارے ڈیلر حکمرانوں کو اگر یہ ممالک دو سال کے لیے بھی مل گئے تو ان کا ستیا ناس ہوجائے گا۔جلسہ میں تحصیل امیر راہی شاہ نے سانام ڈیم کی تعمیر اور اسے متاثرہ لوگوں کے متبادل انتظام کے ساتھ چکدرہ سے بائی پاس روڈ کی تعمیر کے مطالبہ کی قرارداد پیش کی جس کی متفقہ منظوری دی ۔کنونشن میں اوسکئی کی سماجی شخصیت ارشاد خان نے الخدمت فائونڈیشن کو ایک ایمبولنس گاڑی کا عطیہ دیا ۔مشتاق احمدخان نے گاڑی کی چابی وصول کرکے الخدمت فائونڈیشن تحصیل ادینزئی کے صدر عطاء اللہ خان کے حوالے کی۔دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دیر لوئر ضلعی انتظامیہ کا روٹی کے تندوروں کا معائنہ
ڈی سی دیر لوئر نے بلامبٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
اے سی ثمرباغ نے ثمرباغ برساتی نالے سے غیر قانونی تجاوزات ہٹا د یئے
ڈی سی دیر لوئر نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ہیلتھ کی چھٹیاں منسوخ کردیں
تیمرگرہ پولیس کی کوششوں سے گمشدہ بچی بازیاب ہو گی۔
ب*لوئر دیر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی
ڈپٹی کمشنر دیرلوئر واصل خان کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس ، رکن صوبائی اسمبلی اعظم ..
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دیر لوئر کی زیر صدارت اجلاس، کتے کے کاٹنے سے بچائو کی ویکسینیشن کی دستیابی حوالے ..
ڈسٹرکٹ کمشنر دیرپائین کا ریسکیو 1122 کے ہمراہ اجلاس، عیدالفطر ایمرجنسی پلان جاری
ڈپٹی کمشنر دیر پائین کی زیرصدارت عیدالفطر کے تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ
ڈی سی دیر لوئر نے عید پر موٹرسائیکل پر ون ویلنگ، ڈبل سواری پرپابندی لگا دی
ڈسٹرکٹ یوتھ افیئر دیر پائین کے زیر اہتمام رمضان قرات ونعت اور کوئزمقابلوں کا انعقاد
دیر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو