دیر بالا، غیر معیاری ، ناقص اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کووارننگ

عوام اور خصوصا بچوں کے زندگیوں سے مزید کھیلنا بند کرکے عوام کو معیاری اشیاء کے فراہمی یقینی بنائے،صاحبزادہ فصیح اللہ

بدھ 29 مارچ 2017 20:21

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ نے ضلع میں غیر معیاری ، ناقص اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام اور خصوصا بچوں کے زندگیوں سے مزید کھیلنا بند کرکے عوام کو معیاری اشیاء کے فراہمی یقینی بنائے، ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر سمیت ضلعی انتظامیہ کے آفسران بلا امتیاز ناقص اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرئے۔

وہ ضلع کونسل دیر بالا کے گیارویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ضلع نائب ناظم کے غیر موجودگی میں قائم مقام سپیکر امام حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔کونسل اجلاس میں ضلع ناظم سرکاری محکموں کے سربراہان یا نمائندوں کے مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن سرکاری محکموں کے سربراہان یا اُ ن کے نمائندے اجلاسوں میں حاضر نہیں ہوتے اُ ن سے وضاحت طلب کی جائی گی ۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ فصیح اللہ نے کہا کہ سبزی فروش اور دکانداران عوام کو معیاری اشیاء فراہم کرئے اُنہوں نے کہا کہ دیرسمیت دیر بالا کے مختلف بازاروں میں سبزی فروش سمیت دکاندار نرخ نامے کے مطابق اشیاء فروخت کیا کرئے۔ اجلاس میں کونسل کے اراکین ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال اور ناقص کام پر بھی برس پڑے۔ عشیری درہ کے یونین کونسلوںتار پتار، پالام اور جبر یونین کونسلز سے نامزد ہونے والے ضلع کونسلرزبرادر خان،عبدا لطیف اورمحمد زادہ نے کہا کہ عشیری درہ روڈ کی حالت انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے درہ کے عوام شدید کرب اور تکلیف سے گزر رہے ہیں اُ نہوں نے کہا کہ مزکورہ سڑک کیلئے منظور شدہ ٹھیکے میں سڑک کو منظور شدہ چوڑائی سے کم تعمیر کیا جا رہا ہے جس پر فوری ایکشن لیا جائے کیونکہ مزکورہ سڑک میں آنے والے زمین کے مالکان کو رقم بھی ادا کی گئی ہے اوراس کی با وجود زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔

اُ نہوں نے کہا کہ روڈ پر جلد کام کا آغاز کیا جائے ورنہ عشیر ی درہ کے عوام مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل کر احتجا ج کر پر مجبور ہو جائیں گے۔ پاتراک غربی سے کونسلرضیاء الرحمان نے کہا کہ محکمہ صحت دیر بالانے دوہرا معیار اختیار کیا ہے کیونکہ ڈی ایچ او نے پاتراک ہسپتال سے ایل ایچ وی کو جنرل ڈیوٹی ختم کرنے کا بہانہ بنا کر تبدیل کر دیا جبکہ پاتراک ہسپتال کے چار اہلکاروں کو جنرل ڈیوٹیوں سے واپس پاتراک ہسپتال میں تاحال تعینات نہیں کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ یا تو مزکورہ ایل ایچ وی کو دوبارہ پاتراک ہسپتال میں تعینات کرئے اور یا پاتراک کے ہسپتال کے چار اہلکاروں کو بھی جنرل ڈیوٹیوں سے بلا کرپاتراک میں تعینات کرئے۔ اسپیکر امام حسین نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ا یکٹ کا قانون سرے سے لاگو ہی نہیں ہے لہذا کٹ گاڑیوں پر لگائے کئے دفعات بھی غیر قانونی ہے ۔ ضلع کونسل کے اراکین نے کٹ گاڑیوں کے آڑ میں غریب لوگوں کی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے پکڑے گئے گاڑیوں کو جلد از جلد مالکان کے حوالے کر نے کا مطالبہ کیا۔قائم مقام اسپیکر امام حسین نے اجلاس گیارہ اپریل تک ملتوی کر دیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں