دیر بالا،پاک افغان بارڈر کے علاقے بین درہ میں پاک آرمی کی جانب سے شہریوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 24 مارچ 2017 21:26

دیربالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پاک افغان بارڈر کے سرحدی علاقے بین درہ میں پاک آرمی نے دورافتادہ علاقوں کے شہریوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، آرمی اور ڈی ایچ کیو دیرکے دس ماہرڈاکٹروں نے تین ہزار سے مریض کامعائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کی، آپریشنل کمانڈر پناہ کوٹ بریگیڈ ، بریگیڈئیر رائو عامریاسین اور کرنل خالد نے کیمپ کا دورہ کیا۔

جبکہ کیمپ کیلئے پرائم فاونڈیشن دیربالا نے سو کلین ڈلیوری کیٹس ، سو ایل ایل آئی این اور ایک سو پچاس پینسل کیسز کیٹس اور اودیات بھی فراہم کی ۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غنی الرحمن ، سینئر ترین ڈاکٹر لایق زادہ، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر صاحبزادہ امتیاز سمیت دس ڈاکٹر نے تین ہزار سے خواتین ،مرد اور بچوں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر پاک آرمی کی جانب سے مفت ادویات بھی فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بریگیڈئیر عامریاسین اور کرنل خالد نے کہا کہ پاک آرمی دیربالا کے مختلف علاقوں خصوصا دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں کے لوگوں کیلئے فری میڈیکل فراہم کرررہے ہیں تاکہ ان غریب اور نادار لوگ جن کی ڈی ایچ کیو سمیت دیگر دور کے ہسپتالوں میں جانے کی سکت نہیں رکھتا انکو صحت اور علاج معالجے کی سہولیات انکے دہلیز پر فراہم کیا جاسکے۔ عامریاسین نے کہا کہ دیربالا کے مختلف علاقوں میں پاک آرمی مختلف غیرسرکاری تنظیموں اور محکمہ صھت کے تعاون سے پہلے بھی میڈیکل فراہم کرچکے ہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں