تیمرگرہ ،گاڑی گہری کھائی میں جاگرنے سے ا یک شخص ہلاک ،4 ز خمی

منگل 14 مارچ 2017 22:54

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) دیرلویر،میدان جانے والی این سی پی سرف گاڑی گہری کھائی میں جاگرنے سے ا یک شخص ہلاک ،4 افراد ز خمی ۔

(جاری ہے)

پولیس اسٹیشن زیمدار ہ کے مطابق گاڑی میں سوار افراد تیمرگرہ سے زانڑی میدان ٹیلی نار مو با ئل ٹاور کا معاینہ کرنے جارہے تھے کہ زانڑی کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں گر نے سے ایک شخص کاشف اللہ ولد کفایت اللہ سکنہ گڑھی امان اللہ بڈھ بیر پشاور موقع پر جاں بحق جبکہ ابراہیم سکنہ سخاکوٹ اسد علی سکنہ کاٹلنگ قاسمی، ہادی حسین اور امان اللہ ساکنان تیمرگرہ شدید زخمی ہو گئے،زخمی افراد کو فوری طور پر تیمرگرہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا ٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُ ن کا علاج معالجہ جاری جبکہ جاں بحق شخص کاشف اللہ کی میت پشاور روانہ کی گئی ہے .

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں